ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / گیمبیا:نئے مذاکرات کی وجہ سے افریقی افواج کا آپریشن مؤخر کردیا گیا

گیمبیا:نئے مذاکرات کی وجہ سے افریقی افواج کا آپریشن مؤخر کردیا گیا

Fri, 20 Jan 2017 20:23:31  SO Admin   S.O. News Service

بنجول،20جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مغربی افریقہ ملک گیمبیا کا سیاسی بحران مزید گھمبیر ہو گیا ہے۔ صدر یحیٰ جاما کو صدارتی منصب سے فارغ کرنے کے لیے مغربی افریقی ملکوں کے بلاک ایکوواس کی ہدایت پر افواج گیمبیا میں داخل ہو گئی ہیں۔ تاہم نئے سفارتی عمل کی وجہ سے اُن کی پیش قدمی کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اِس سلسلے میں گنی کے صدر الفا کونڈے ایک وفد لے کر گیمبیا پہنچے ہوئے ہیں۔ اس بحران کی وجہ گیمبیا کے صدر یحییٰ جاما کی جانب سے صدارتی الیکشن ہارنے کے باوجود منصبِ صدارت چھوڑنے سے انکار ہے۔ وہ گزشتہ برس پہلی دسمبر کو ہونے والے الیکشن میں اپوزیشن لیڈر آڈما بارو سے شکست کھا گئے تھے۔ کل جمعہ انیس جنوری کو اُن مدتِ صدارت ختم ہونے کے بعد سینیگال کی فوج نے گیمبیا کی سرحد عبور کی تھی۔


 


Share: